حیدرآباد۔18نومبر (اعتماد نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج آسٹریلیا کے
پارلیمنٹ میں خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے پارلیمنٹ میں میں انکا
خطاب ہونا انکے لئے عظیم اعزاز ہے۔ انہوں نے جی۔ 20 اجلاس کے انعقاد کے
کامیابی پر آسٹریلیا کے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے اپنے
خطاب میں کہا کہ دہشت گردی سے دنیا بھر میں بحران ہے۔ انہوں
نے کہا کہ
ہندوستان کو بھی پچھلے تین دہوں سے دہشت گردی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ
ہندوستان کے عوام ترقی چاہتے ہیں جسکے لئے ہندوستان ۔ آسٹریلیا کے درمیان
تعلقات کی مضبوطی ناگزیر ہے۔ جبکہ آسٹرلیائی وزیر اعظم ٹونی اباٹ نے اپنے
خطاب میں کہا کہ آسٹریلیا کا ہندوستان کے ساتھ نھ صرف تجارتی معاملات میں
بلکہ سکیورٹی اور دیگر امور میں اشتراک جاری رہیگا۔